ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کنویں میں گرکر تین بچوں کی موت

کنویں میں گرکر تین بچوں کی موت

Fri, 14 Apr 2017 01:19:16    S.O. News Service

یادگیر:13/اپریل(ایس او نیوز) یادگیر ضلع کے سورپور تعلق میں ناراین پور کے نزدیک کل شام تین بچوں کی ایک کنویں میں گرکر موت ہوگئی۔پولیس نے لاشیں برآمد کرلی ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت گنیش (13)اور دو بھائی وجے (12)اجے (11)کے طورپر ہوئی ہے۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کل شام یہ لڑکے کنویں میں نہانے گئے تھے۔اجے اور وجے کی بہن یمنابائی کے جب بار بار آواز لگانے پر بھی کوئی جواب نہیں آیا تو وہ کنویں کے نزدیک گئیں تو انہوں نے لڑکوں کو مردہ پایا۔ مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں نے لاشیں باہر نکالیں۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔


Share: